پاکستانی خبریں

پاک فوج کا ملک کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ پوری قوت سے نمٹنے کا عزم،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر احمد شاہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے والے عناصر سے بھی قانون کے مطابق نمٹنے کا اعادہ کیا گیا

خلیج اردو
راولپنڈی:پاکستان میں فوج کی اعلیٰ قیادت نے کہا ہے کہ یاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لئے مذموم پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔۔۔ ایسے عناصر مزید رسوائی کا شکار ہونگے

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگرد جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، وہ، اُن کے سہولت کاروں اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے دوران ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے بارڈر اضلاع میں پائیدار امن و ترقی پر بھی زور دیا گیا۔۔۔شرکاء کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی سرگرمیاں جو اس وقت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کی زیر نگرانی جاری ہیں، اُس کی مکمل حمایت کی جائے گی

اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ وارانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے اور فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا“، فوجیوں کی فلاح و بہبود اور حوصلہ برقرار رکھنے اور مسلسل توجہ دینے پر کمانڈرز کی تعریف کی جو فوج کی آپریشنل تیاری کی بنیاد ہے۔“

کانفرنس کے شرکاء نے 6ستمبر کو ملک بھر میں یومِ دفاع و شہدا ء کوبھرپور طریقے سے منانے پر پاک فوج نے اپنی قابلِ فخر قوم کا شکریہ ادا کیا۔ نے ہر قسم کے بلواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔۔کانفرنس کے شرکاء کو قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں اپنی حکمت عملی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی

کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوان اور سول سوسائٹی کے شہداء جنہوں نے ملک کی حفاظت، سلامتی اور وقار کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اُن کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button