پاکستانی خبریں

افغانستان سے پاکستان پر پھر حملہ،،، چترال کے علاقے کیلاش میں 2فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

خلیج اردو
راولپنڈی: پاکستان کی فوج کے ترجمان ادارے نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ افغانستان میں چھپے دہشت گردوں نے چترال کے علاقے کیلاش میں دو فوجی چوکیوں پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجہ میں 4فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سرحد پار دہشت گردوں کے حملے میں 4جوان مادر وطن کی مٹی پر قربان ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے علاقے نورستان، اور کنڑ میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو ٹریس کرلیا گیا تھا،،، جس کی افغان کی طالبان حکومت کو بھی اطلاع دے دی گئی تھی،،، دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر پاکستانی چوکیاں پہلے ہی ہائی الرٹ تھیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے آپریشن بدستور جاری ہے،،، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین کے مسلسل پاکستان مخالف دہشت گرد کارروائیوں کیلئے استعمال ہونے سے روکے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button