پاکستانی خبریں

نیشنل کرائم ایجنسی 190 میلن پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری، نیب راولپنڈی نے چار سابق وفاقی وزرا کو بلا لیا، معاملے سے متعلق پوچھ کچھ ہوگی

خلیج اردو

اسلام آباد:نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی۔ نیب راولپنڈی نے سابق وزرا فیصل واوڈا،علی زیدی، خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو جمعرات کو طلب کرلیا۔

نیب نے سب کو 14 ستمبر کو  نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ سابق وفاقی وزرا کو ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب  شیخ ر شید نے پیشی سے معذرت کرتے ہوئے اپنے وکیل کے زریعے جواب نیب میں جمع کرا دیا ہے۔

جواب میں شیخ رشید نے کہا ک القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے بطور گواہ نیب نوٹس موصول ہوا،تحریری طور پر دو مرتبہ آگاہ کیا کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں نہ گواہ ہوں، کابینہ اجلاس میں معاملہ اٹھائے جانے سے قبل میں روانہ ہو گیا تھا،

جواب میں مزید کہا کہ شہزاد اکبر کے ساتھ میرے تعلقات ٹھیک نہیں تھے اور بات چیت بھی نہیں ہوتی تھی۔   نوٹسز کا جواب دینے کے باوجود آپ نے دوبارہ وہی نوٹس بھیجا جس کی ضرورت نہیں تھی۔ نوٹسز میری ہراسمنٹ کا باعث بن رہے ہیں۔میری نقل و حرکت محدود ہے اس لئیے میں نیب میں پیش نہیں ہو سکتا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button