پاکستانی خبریں

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی وزیراعظم سے ملاقات،یو اے ای کے سفیر نے وزیر اعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی

خلیج اردو
اسلام آبادـ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی وزیراعظم سے ملاقات،یو اے ای کے سفیر نے وزیر اعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی

اماراتی سفیر نے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کی خواہش کا اظہار کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔پاکستان یو اے ای کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔پاکستان سیاسی خیر سگالی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار پر روشنی ڈالی۔گزشتہ سال موسمیاتی تبدیلی پر کوپ 28 کے اجلاس کی کامیاب میزبانی وزیراعظم نے مبارکباد پیش کی

وزیر اعظم نے یو اے ای کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں امن کے قیام کے لئے کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ یو اے ای تقریبا 18 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی کررہا ہے جو قابل ستائش ہے۔

یو اے ای کے سفیر نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button