
تحریر:محمد عبدالسلام
بہت عرصہ سے دل چاہ رہا ہے کہ ایک موضوع پر قلم کشائی کرسکو۔ پہلے سوچا انگلش میں کردو پھر خیال آیا نہیں اردو میں کردیتا ہو تاکہ ہر خاص و عام کو پہنچ سکیں۔ اگرچہ تحریر بہت ساری خامیوں سے خالی نہیں ہوگا لیکن پھر بھی وقت کے تقاضوں کے عین مطابق کچھ چیزیں آپ کو بیان کرنے کا دل کررہا ہے۔
ہم میں سے بہت سارے لوگ اس مغالطے میں ہیں کہ جب ہم فیس بک یا دوسرے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر گالم گلوج یا کچھ ایسے الفاظ جو فیس بک کے community standards یعنی سماجی حدود کو پامال کرتی ہے تو کچھ ایسے لوگ ہیں جو ان الفاظ کو پکڑ لیتے ہیں اور ہمارے اکاؤنٹ کو یا تو بلاک کرتے ہیں یا ہمیں وارننگ دے دیتے ہیں۔ حالانکہ ایسا ممکن نہیں کیونکہ ایک اندازے کے مطابق فیس بک کے کل استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد تقریبا تین ارب ہیں۔ اب
ان تین ارب لوگو کے اکاؤنٹس پر نظر رکھنا انسان کی بس کی بات نہیں۔ پھر یہ کیسے کنٹرول ہوتا ہے اور کون کنٹرول کرتا ہے۔ اس بات کو سمجھنے کیلیے ہمیں ایک لفظ الگریتم algorithm کو سمجھنا ہوگا۔ الگریتم انفارمیشن کا ایسا مجموعہ ہوتا ہے جسکے زریعے کمپیوٹر سسٹم اور کمپوٹر پروگرام کام کرتے ہیں۔ اب یہ الگریتم کنٹرول کیسے ہوتا ہے اسکو کنٹرول کرنے کیلئے مصنوعی زہانت یعنی artificial intelligence کی مدد حاصل کی جاتی ہے۔
مصنوعی ذہانت کی بات کی جائے تو یہ انفارمیشن، ڈیٹا اور وہ حقائق ہوتے ہیں جسکی بنا پر کمپوٹر پروگرام مختلف فرائض انجام دیتے ہیں جسطرح عام انسانی ذہن کام کرتی ہے لیکن فرق یہ ہے کہ مصنوعی زہانت میں creativity نہیں ہوتی باقی موجودہ انفارمیشن اور حقائق کے بنیاد پر فیصلہ decision making ability کرنے کی قوت رکھتی ہے اور یہ دو چیزوں کے انتخاب میں بہترین کا انتخاب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ الگریتم پہلے سے دستیاب معلومات یعنی information and data کی بنیاد پر کام کرتا ہے اور بعد میں خودکار نظام یعنی machine Learning کے زریعے نئے معلومات کا اضافہ ہوتا ہے رہتا ہے اور سافٹ ویئر انجینئر اور ڈیٹا سائنسدان انکی نگرانی کرتے رہتے ہی۔ ۔ ہم کوئی لفظ لکھے جو فیس بک یا دوسرے اپلیکیشن کے سماجی میعار پر پورا نہ اتراتا ہو جیسا کہ لفظ Taliban اب ہر لفظ کیلئے کمپوٹر میں ایک کوڈ ہوتا ہے جیسا کہ For T.. 0000 For a.. 0001 For L.. 0002 For i.. 0003 For B.. 0004 For a again 0001 For N 0005.. اب کمپوٹر پروگرام میں الفاظ ایسے نہیں لکھے جاتے جسطرح ہم ABC لکھتے ہیں بلکہ یہ کوڈز ہی ہوتے ہیں جو الفاظ کو ظاہر کرتے ہیں لیکن یہ کوڈز ہمیں نظر نہیں آتے ہمیں الفاظ نظر آتے ہیں جیسا کہ ABC لیکن انکے باطن پر اوپر دیئے گئے codes ہوتے ہیں۔
اگر کسی نے Taliban لکھ دیا تو فیس بک کی الگریتم خودبخود ان الفاظ کو فلٹر کرتا ہے اور جس بندے نے یہ الفاظ استعمال کئے ہو انکی اکاؤنٹ یا تو بند کرتا ہے یا انہیں وارننگ بھیج دیا جاتا ہے۔ اب لوگ اس سے بچنے کیلئے کیا ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں وہ بھی کافی دلچسپ ہیں لوگ Tal!ban یعنی الفاظ میں بھیج میں یا فاصلہ رکھتے ہیں یا اس طرح کے اشارات کا استعمال کرتے ہیں اب چونکہ مصنوعی زہانت تو creative ہوتا نہیں اور انکا انحصار سسٹم میں موجود انفارمیشن اور ڈیٹا پر ہوتا ہے یو لوگ انہیں چکما دیتے ہیں۔
الگریتم میں وقت کے ساتھ ساتھ بہترین آتی ہے اور ہوسکتا ہے کہ جن الفاظ کے زریعے ہم فیس بک کو چکما دیتے ہیں آنے والے دنوں میں ہم نہ دے سکے کیونکہ یہ انحصار لوگوں کی ردعمل response and feedback پر انحصار کرتی ہے۔ کیونکہ ڈیٹا سائنٹسٹ اور سافٹ ویئر انجینئر نئے معلومات مسلسل الگریتم اور AI کو فراہم کرتے رہتے ہیں یو سسٹم میں موجود Loop holes کو دور کیا جاتا ہے۔
رہی بات تصاویر کی تو جو غیر موضوع اور قابل اعتراض تصاویر ہو یا ان پر قابل اعتراض الفاظ ہو انکو ڈیٹیکٹ کرنے کیلئے Optical character recognition سافٹ ویئر استعمال ہوتا ہے جو تصاویر سے الفاظ کو اخذ کرتا ہے اور پھر ان الفاظ کو فلٹر کیا جاتا ہے اور یو تصاویر جو قابل اعتراض ہو انکی روک تھام کیا جاتا ہے اب فیس بک کام کیسے کرتا ہے کون یہ مصنوعی زہانت اور الگریتم کو بناتا ہے ان میں تبدیلیاں پیدا کرتا ہے.
آیئے ان پر تھوڑی سی روشنی ڈالتے ہیں۔ فیس بک کا CEO ہوتا ہے یعنی Chief executive officer اسکے بعد COO یعنی Chief operating officer, اس طرح CTO یعنی Chief technology officer اور CFO یعنی chief finiacal officer. اب ان مختلف executives کا اپنا اپنا شعبہ ہوتا ہے۔ CTO chief technology officer اور اسکا ٹیم ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر کو مینٹین اور منیج کرتا ہے اور اسطرح فیس بک کے community standards کو برقرار رکھنے کیلئے الگریتم اور مصنوعی ذہانت میں جدت لانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہیں۔
وہ لوگوں کی ردعمل کے بناء پر فیس بک کے کمیونٹی سٹینڈرڈ میں بہتری لانے کیلئے الگریتم میں نئی انفارمیشن کا اضافی کرتے ہیں۔ وہ نفرت آمیز گفتگو، غلط معلومات، قابل اعتراض مواد اور دہشت گردی کے متعلق موضوعات کا روک تھام کرتے ہیں۔ اسطرح chief finiacal officer CFO فیس بک کے معاشی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہیں وہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے بجٹ کی الوکیشن، فیس بک کے اندر کام کرنے والوں کی تنخواہ، سیلز اور مارکیٹنگ وغیرہ کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ یاد رہے COO chief operating officer کا مقام CEO کے بعد ہوتا ہے وہ فیس بک کے تمام افریشنز چاہے وہ CTO, CFO یا دوسرے ایگزیکٹو کے ماتحت ہو سب کی نگرانی کرتا ہے۔
اسطرح ایک CLO ہوتا ہے یعنی Chief legal officer یعنی وہ فیس بک کو درپیش تمام قانونی اور عدالتی مسائل کو حل کرتے ہیں۔ فیس بک سمیت تمام سوشل میڈیا فلیٹ فارمز اسطرح کام کرتے ہیں اور یو انکا نظام چلتا ہے۔ اب رہی ہماری باری تو ہم اس نظام کو سمجھتے نہیں ہم فیس بک کو میمز، فنی ویڈیوز اور وی لازگز کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اگر وہ ایسا فلیٹ فارم بنا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں جہاں کمیونٹی سٹینڈرڈ ہم خود بنائے انکے آگے ہم مجبور نہ ہو مگر