متحدہ عرب امارات

شیخ حمدان سے بھارتی یونیکورن کمپنیوں کے بانیوں اور سی ای اوز کی ملاقات

 

خلیج اردو

دبئی: دبئی کے ولی عہد، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے بدھ کے روز بھارتی یونیکورن کمپنیوں کے 40 سے زائد بانیوں اور چیف ایگزیکٹو افسران سے ملاقات کی۔ یہ تمام شخصیات "گریفن کلب فار انڈین بلینیئر انٹرپرینیورز” کی رکن ہیں۔

اس ملاقات کا مقصد دبئی اور بھارت کے درمیان سرمایہ کاری اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔ ملاقات کے دوران خطے میں ٹیکنالوجی، جدت طرازی اور کاروباری ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دبئی کے پہلے نائب حکمران، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے دوران ’’گریفن ڈائیلاگ‘‘ کے حصے کے طور پر منعقد ہوئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button