
خلیج اردو
دہلی سے دیماپور جانے والی انڈی گو کی پرواز میں اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک مسافر کا پاور بینک کیبن میں اچانک آگ پکڑ گیا، جس کے بعد جہاز کو فوری طور پر اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بے پر واپس لے جایا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق انڈی گو کی پرواز 6E 2107 کے روانگی سے قبل جب طیارہ رن وے کی طرف ٹیکسی کر رہا تھا تو سیٹ کی جیب میں رکھے پاور بینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے مسافروں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔







