متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں قرعہ اندازی کے کروڑ پتی، جیت کے بعد زندگی کیسے بدلی؟

خلیج اردو
ابوظبی: ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات کے ایک رہائشی نے یو اے ای لاٹری کی پہلی 10 کروڑ درہم کی قرعہ اندازی جیت لی، جسے منتظمین نے ملک کی تفریحی اور گیمنگ صنعت میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

جیتنے والے کی شناخت صرف انیل کم بی کے نام سے ظاہر کی گئی ہے، اور ان کی زندگی میں یقینی طور پر ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ اس حوالے سے خلیج ٹائمز نے سابقہ لاٹری جیتنے والوں سے بات کی تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ جیت کے بعد ان کی زندگی کیسے بدلی۔

2022 میں بھارتی شہری انیش کرشنن، جو اس وقت عجمان میں بیڈ اسپیس میں رہ رہے تھے، نے مہزوز ڈرا میں ایک کروڑ درہم جیت کر اپنی زندگی بدل لی۔ انہوں نے بتایا کہ جیتنے کے فوراً بعد سب سے پہلے انہوں نے بھارت میں لیے گئے گھر کے قرض کی ادائیگی کی اور اپنی بیوی اور بیٹی کو واپس دبئی بلا لیا۔ اب وہ دبئی ساؤتھ میں رہائش پذیر ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ عام زندگی گزار رہے ہیں۔

انیش نے بتایا کہ انہوں نے پیسہ سرمایہ کاری میں لگایا، کچھ خیرات کی اور یو اے ای میں پراپرٹی کی بنیاد پر گولڈن ویزا بھی حاصل کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ نئی جیتنے والے کے لیے میرا مشورہ یہی ہے کہ جذبات سے نہیں بلکہ سمجھ داری سے فیصلے کریں۔

العین کے رہائشی منور نے 2023 میں بگ ٹکٹ کے ذریعے 2 کروڑ درہم جیتے، جو انہوں نے دوستوں اور خاندان کے ساتھ بانٹے۔ اپنی حصے کی رقم سے انہوں نے ڈرائیوری کی نوکری چھوڑ کر اپنا کاروبار شروع کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ اس جیت نے انہیں مالی آزادی دی، اور وہ اب سادہ زندگی گزار رہے ہیں، بغیر کسی قرض کے۔

ایک اور فاتح چارلی (فرضی نام) نے بھی بگ ٹکٹ جیتا، اور اپنے حصے کے تقریباً 35 لاکھ درہم سے قرض اتارا اور کچھ رقم بینک میں جمع کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ جیت کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، حتیٰ کہ کچھ لوگ ان سے رقم مانگنے تک پہنچ گئے۔ اس لیے انہوں نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

چارلی کہتے ہیں کہ وہ اب بھی اپنی نوکری کر رہے ہیں اور پیسے کو دانشمندی سے استعمال کر کے مستقبل محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button