متحدہ عرب امارات

معمر خاتون پر حملہ، پانی مانگنے والے شخص نے لوٹ لیا

 

خلیج اردو
کوالالمپور: ملائیشیا میں ایک 78 سالہ خاتون کی نیکی خوفناک خواب بن گئی، جب اس نے ایک اجنبی شخص کو پانی دینے کے لیے گھر میں داخل ہونے دیا تو وہی شخص اسے لوٹ کر فرار ہوگیا۔

یہ واقعہ جمعرات کے روز تمان تمرلو جایا کے علاقے میں پیش آیا، جو کوالالمپور سے تقریباً 130 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ پولیس کے مطابق واردات کے وقت خاتون اپنے نواسے کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔

نیو اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق ملزم اجازت کے بغیر گھر کے اندر داخل ہوا اور خاتون سے ایک گلاس پانی مانگا، مگر اسی دوران اس نے اچانک ان کا کڑا چھین لیا اور موبائل فون لے کر بھاگ نکلا۔

ضلعی پولیس چیف اسسٹنٹ کمشنر محمد نسیم بحرون نے بتایا کہ ملزم نے فرار ہونے سے قبل خاتون کو زمین پر دھکا دیا، جس سے ان کے ہاتھ پر خراشیں آئیں، کلائی پر زخم اور سر پر سوجن ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button