
خلیج اردو
ابوظہبی: یو اے ای لاٹری نے 10 کروڑ درہم کے تاریخی جیک پاٹ کے خوش قسمت فاتح کو اطلاع دینے والی اصل ٹیلی فون کال جاری کر دی، جس میں جیتنے والے کے ناقابلِ یقین ردِعمل نے سب کو حیران کر دیا۔
انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں یو اے ای لاٹری نے وہ لمحہ شیئر کیا جب کال کرنے والے نمائندے شاہ نے فاتح کو اطلاع دی، "ہیلو، میں شاہ یو اے ای لاٹری سے بات کر رہا ہوں، آپ ہمارے خوش قسمت فاتح ہیں جنہوں نے 10 کروڑ درہم کا جیک پاٹ جیتا ہے۔”
کال کے بعد چند لمحوں کی خاموشی چھا جاتی ہے، پھر دوسری جانب سے لرزتی ہوئی آواز میں ایک ہی جملہ سنائی دیتا ہے: "اوہ مائی گاڈ!”
پوسٹ کے مطابق، "جلد ہی فاتح کی تفصیلات ظاہر کی جائیں گی۔”
یہ زندگی بدل دینے والی کال انیلکم بی نامی شخص کو کی گئی، جس نے 18 اکتوبر کے قرعہ اندازی میں تمام سات نمبر درست ملائے۔ وہ 88 لاکھ سے زائد امیدواروں میں سے واحد خوش قسمت فاتح بنے۔
منتظمین کے مطابق، 10 کروڑ درہم کا یہ انعام یو اے ای لاٹری کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے، جس نے آغاز سے اب تک چار رہائشیوں کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا ہے۔
فی الحال انیلکم بی کی شناخت کی تصدیق جاری ہے، اس لیے مکمل تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئیں۔







