متحدہ عرب امارات

ایئرعربیہ ابوظہبی کی دمشق کیلئے براہِ راست پروازوں کا آغاز

 

خلیج اردو

دبئی: ایئر عربیہ ابوظہبی نے ابوظہبی اور دمشق کے درمیان بلا تعطل براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا ہے، جو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت سے شام کیلئے ایئرعربیہ کی پہلی براہِ راست سروس ہے۔

یہ نیا روٹ ایئر عربیہ کے علاقائی نیٹ ورک میں توسیع کا باعث بنے گا اور اس کے پہلے سے موجود شارجہ تا دمشق روٹ کو مکمل کرے گا۔ دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کا استقبال روایتی واٹر کینن سلامی کے ساتھ کیا گیا، جس کے بعد ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایئر عربیہ، شامی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ حکام نے شرکت کی۔

ایئر عربیہ کے مطابق، اس نئی سروس کا مقصد دونوں دارالحکومتوں کے درمیان مسافروں کو زیادہ سستی اور سہل سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ روٹ متحدہ عرب امارات اور شام کے درمیان سیاحت اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

ایئر عربیہ کے گروپ سی ای او عادل العلی نے کہا کہ "یہ سروس شارجہ سے ہماری موجودہ پروازوں کی تکمیل کرتی ہے اور شام کی علاقائی نیٹ ورک میں اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ قدم ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم مسافروں کو کم قیمت میں آرام دہ اور آسان سفری متبادل فراہم کریں۔”

ایئر عربیہ ابوظہبی اس وقت 12 ایئربس A320 طیاروں کے بیڑے کے ساتھ کام کر رہی ہے، جو سنگل آ ئزل ترتیب اور ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ و کھانے کی سہولتوں سے لیس ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button