
ابوظہبی
خلیج اردو
31 اکتوبر 2025
متحدہ عرب امارات میں نومبر 2025 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔ اکتوبر میں قیمتوں میں ستمبر کے مقابلے میں اضافہ ہوا تھا، تاہم نومبر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق یکم نومبر سے فی لٹر نرخ درج ذیل ہوں گے:
سپر 98 پٹرول 2.63 درہم فی لٹر ہوگا جو اکتوبر میں 2.77 درہم تھا۔
اسپیشل 95 پٹرول 2.51 درہم فی لٹر مقرر کیا گیا ہے، جو گزشتہ ماہ 2.66 درہم تھا۔
ای پلس 91 پٹرول کی قیمت 2.44 درہم فی لٹر ہوگی، جو اکتوبر میں 2.58 درہم تھی۔
ڈیزل کی نئی قیمت 2.67 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 2.71 درہم تھی۔
حکام کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2015 سے عالمی منڈی کے نرخوں کے مطابق مقرر کی جاتی ہیں تاکہ منڈی کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ایڈجسٹمنٹ ممکن ہو سکے۔







