متحدہ عرب امارات

دبئی کے العویر سنٹرل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا

خلیج اردو
دبئی: دبئی کے العویر مرکزی فروٹ اور سبزی منڈی میں جلد اسمارٹ پارکنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ پیر، 3 نومبر کو ڈی پی ورلڈ نے پارکن کمپنی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا جس کے تحت ہلکی گاڑیوں کے لیے تقریباً 2500 اور ٹرکوں کے لیے 500 پارکنگ مقامات کو نئے نظام کے تحت منظم کیا جائے گا۔

یہ مکمل خودکار نظام گاڑیوں کے لائسنس پلیٹ کی شناخت اور ریئل ٹائم ڈیٹا کے ذریعے بغیر رکاوٹ داخلے اور روانگی کو ممکن بنائے گا، جس سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی، رسد کے عمل کی بہتری اور تاجروں کے لیے سہولت پیدا ہوگی۔

یہ منصوبہ دبئی کے اسمارٹ سٹی ایجنڈے کا حصہ ہے اور اس کا مقصد العویر مارکیٹ کو دنیا کا سب سے بڑا مربوط فوڈ ٹریڈنگ اور لاجسٹکس سینٹر بنانا ہے۔

گزشتہ سال دبئی میونسپلٹی اور ڈی پی ورلڈ کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت غذائی اجناس، پھلوں اور سبزیوں کی تجارت کے لیے دنیا کا سب سے بڑا لاجسٹکس مرکز قائم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد دبئی کی موجودہ منڈی کے حجم کو دوگنا کرنا اور اسے عالمی منڈیوں سے منسلک کرنا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button