متحدہ عرب امارات

فٹ بال ایشیا کپ کوالیفائرز میں پاکستان کو شام کے ہاتھوں بدترین شکست

خلیج اردو
فٹ بال ایشیا کپ کوالیفائرز کے اہم میچ میں پاکستان کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر شام کے ہاتھوں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں مہمان ٹیم نے میزبان پاکستان کو پانچ صفر سے ہرا دیا۔
میچ کے آغاز سے ہی شام نے کھیل پر مکمل گرفت برقرار رکھی اور پہلے ہاف میں دو گول اسکور کیے، جبکہ دوسرے ہاف میں پاکستان کی دفاعی لائن شدید دباؤ کا شکار رہی اور مزید تین گول کھا بیٹھی۔
شام کی ٹیم تیز رفتار پاسنگ، بہتر کمبی نیشن اور مضبوط حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتری جبکہ قومی ٹیم کسی بھی موقع پر کھیل میں واپس نہ آسکی۔
ہوم گراؤنڈ کا فائدہ بھی پاکستان کے کسی کام نہ آیا اور قومی ٹیم کو ایک بار پھر بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فٹ بال ماہرین کے مطابق پاکستان کی ٹیم کو حکمت عملی، فٹنس اور ڈیفنڈنگ کے شعبوں میں فوری بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دیکھائی جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button