متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس کی کارروائی، 73 گاڑیاں اور 25 موٹر بائیکس ضبط

خلیج اردو
شارجہ پولیس نے سڑکوں پر خطرناک ڈرائیونگ، غیر ضروری شور اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے جیسے سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 73 گاڑیاں اور 25 موٹر بائیکس ضبط کرلیں۔ یہ مہم ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چلائی گئی جس کا مقصد شاہراہوں پر بگاڑ پیدا کرنے والے رویوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ بریگیڈیئر خالد ال کَیے کے مطابق سڑکوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنے، آگاہی بڑھانے اور محفوظ ڈرائیونگ کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی خصوصی مہمات مستقل بنیادوں پر جاری رہتی ہیں۔ پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو دوسروں کی جان یا آرام کے لیے خطرہ بنیں۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال کی صورت میں 999 جبکہ دیگر نوعیت کی شکایات کے لیے 901 پر رابطہ کیا جائے تاکہ کمیونٹی کے تعاون سے سڑکوں کو مزید محفوظ بنایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button