عالمی خبریں

ام القوین میں یومِ اتحاد کے موقع پر ٹریفک جرمانوں میں 40 فیصد رعایت کا اعلان

خلیج اردو: ام القوین پولیس نے متحدہ عرب امارات کے 54ویں قومی دن کے موقع پر ٹریفک جرمانوں میں 40 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنا اور قومی دن کی خوشیوں میں معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

پولیس جنرل ہیڈکوارٹرز کے مطابق یہ رعایت ام القوین میں یکم دسمبر 2025 سے پہلے ہونے والی زیادہ تر ٹریفک خلاف ورزیوں پر لاگو ہوگی، تاہم سنگین نوعیت کی خلاف ورزیاں اس سہولت سے مستثنیٰ رہیں گی۔

رعایتی ادائیگی کی مدت یکم دسمبر 2025 سے 9 جنوری 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس محدود مدت کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور یومِ اتحاد کے موقع پر اپنے ٹریفک ریکارڈ کو بہتر بنانے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button