
خلیج اُردو
نیشنل گیمز کے میڈل ٹیبل میں پاکستان آرمی شاندار کارکردگی کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی۔ آرمی نے مجموعی طور پر 71 گولڈ، 29 سلور اور 18 برانز میڈلز اپنے نام کیے، جس کے ساتھ انہوں نے واضح برتری قائم رکھتے ہوئے سب پر سبقت حاصل کی۔ واپڈا 27 گولڈ، 17 سلور اور 19 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہا جبکہ پاکستان نیوی نے 10 گولڈ، 17 سلور اور 19 برانز میڈلز جیت کر تیسرے نمبر پر جگہ بنائی۔
میڈل ٹیبل میں چوتھی پوزیشن پاک فضائیہ نے حاصل کی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پانچویں نمبر پر موجود رہا۔ نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کی کارکردگی کو شائقین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے اور مقابلے اختتامی مرحلے کی جانب بڑھتے ہوئے مزید دلچسپ ہو گئے ہیں۔







