متحدہ عرب امارات

ابوظبی کی مبادلہ نے بارنگز کے ساتھ 500 ملین ڈالر کی رئیل اسٹیٹ ڈیٹ شراکت داری کا آغاز کر دیا

خلیج اردو
ابوظبی: ابوظبی کی سرکاری سرمایہ کاری کمپنی مبادلہ نے معروف عالمی سرمایہ کاری ادارے اور ماس میوچل کی ذیلی کمپنی بارنگز کے ساتھ 500 ملین ڈالر کی عالمی رئیل اسٹیٹ ڈیٹ شراکت داری شروع کر دی ہے۔ اس شراکت داری کے تحت مختلف رئیل اسٹیٹ شعبوں میں سینئر اور سب آرڈی نیٹڈ قرضوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

نئی مشترکہ سرمایہ کاری کے ذریعے بارنگز کی رئیل اسٹیٹ ڈیٹ میں مہارت اور مبادلہ کے عالمی سرمایہ کاری پلیٹ فارم کو یکجا کیا جائے گا، جس کا مقصد امریکا، یورپ اور ایشیا پیسیفک میں جدید کریڈٹ حل فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام سے مبادلہ کے رئیل اسٹیٹ ڈیٹ پورٹ فولیو میں تنوع آئے گا جبکہ بارنگز کی عالمی سطح پر بڑے رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری مینیجر کے طور پر پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔

شراکت داری میں بارنگز کے 30 ارب ڈالر کے رئیل اسٹیٹ ڈیٹ اثاثے، مضبوط ٹریک ریکارڈ اور عالمی موجودگی سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ مبادلہ میں کریڈٹ اور اسپیشل سچوایشنز کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو عمر عریقات نے بارنگز کے ساتھ معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارنگز کا متاثر کن ریکارڈ، مضبوط سرمایہ کاری کے ذرائع اور پورٹ فولیو مینجمنٹ کی صلاحیتیں مبادلہ کی موجودہ سرمایہ کاری حکمت عملی سے ہم آہنگ ہیں۔

بارنگز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو مائیک فرینو نے کہا کہ کریڈٹ مارکیٹس میں بارنگز کے دہائیوں پر محیط تجربے اور مبادلہ کے عالمی معیار کے سرمایہ کاری پلیٹ فارم کو یکجا کر کے ایک مضبوط شراکت داری قائم کی جا رہی ہے جو باہمی تعاون اور مشترکہ وژن پر مبنی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button