
خلیج اردو
نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹرافی کی نمائش کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جہاں شدید سردی کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ٹرافی کو خصوصی بس کے ذریعے ٹائمز سکوائر پہنچایا گیا، جسے دیکھنے کے لیے کرکٹ کے مداحوں کا جوش و خروش عروج پر تھا۔
نمائش کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر، اور قومی ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، صائم ایوب، سعود شکیل اور ابرار احمد بھی موجود تھے۔ شائقین نے کھلاڑیوں اور ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور اس عالمی سطح پر پی ایس ایل کی پذیرائی کا حصہ بنے۔







