
خلیج اردو
افغانستان میں صاف پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، اور یورپی یونین نے اس صورتحال پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ افغان عوام بنیادی سہولیات کے لیے شدید پریشان ہیں جبکہ طالبان حکومت پر عوامی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
افغان نشریاتی ادارے خاما پریس کے مطابق یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں دو کروڑ سے زائد افراد صاف پانی تک رسائی سے محروم ہیں۔ آلودہ پانی کے باعث ملک میں بیماریوں کا پھیلاؤ بڑھ گیا ہے اور خطرہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ خراب انفراسٹرکچر اور طالبان حکومت کی سیاسی بدانتظامیوں نے ملک میں انسانی حالات کو مزید بگاڑ دیا ہے، جس سے عوام پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے ترس رہے ہیں۔
x







