متحدہ عرب امارات

دبئی و شارجہ پولیس کی وارننگ: غیر مستحکم موسم، رہائشیوں کو احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت

خلیج اردو
دبئی پولیس نے جمعرات، 18 دسمبر کو آنے والے چند گھنٹوں کے دوران غیر مستحکم موسم کے پیش نظر عوام کو متنبہ کیا ہے۔ پولیس نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ساحلوں سے دور رہیں، کشتی رانی سے پرہیز کریں، وادیاں، سیلاب زدہ علاقے اور نچلے مقامات چھوڑیں، گاڑی چلانے میں احتیاط برتیں اور متعلقہ حکام کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
شارجہ پولیس نے بھی اسی نوعیت کی وارننگ جاری کی، جس میں ڈرائیوروں کو بارش کے دوران محتاط رہنے، محفوظ فاصلے برقرار رکھنے اور رفتار کم کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ حادثات کے خطرات کم ہوں۔ انہوں نے ڈرائیوروں سے ہدایت کی کہ وہ بند، وادیاں اور خطرناک مقامات سے گریز کریں۔
یہ وارننگ اس ہفتے یو اے ای حکام کی جانب سے جاری متعدد موسمی الرٹس کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش، تیز ہوا اور محدود نظر کے خطرات سے خبردار کیا گیا تھا۔
جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جمعہ سالم بن سویدان نے ڈرائیونگ کے دوران خطرناک رویے، جیسے موبائل فون استعمال کرنا یا گاڑی چلاتے ہوئے ویڈیو بنانا، سے خبردار کیا، کیونکہ ایسے اعمال غیر مستحکم موسم میں تصادم کے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھا دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button