
خلیج اردو
دبئی شاپنگ فیسٹیول نے 26 دسمبر سے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر ریٹیل پروموشنز کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ایک ہزار سے زائد مقامی اور عالمی برانڈز اور 3 ہزار 500 سے زیادہ آؤٹ لیٹس میں شاندار رعایتیں اور انعامات جیتنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
ڈی ایس ایف سیل سیزن کا باضابطہ آغاز 26 دسمبر سے ہوگا، جس دوران خریدار فیشن، بیوٹی، ہوم، الیکٹرانکس، بچوں کی اشیاء، لائف اسٹائل اور دیگر کیٹیگریز میں 25 سے 75 فیصد تک رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے، یہ پروموشنل مہم پانچ ہفتوں تک جاری رہے گی۔
دبئی شاپنگ فیسٹیول کے تحت سٹی وائیڈ شاپ، اسکین اینڈ ون مہم بھی شروع کی جا رہی ہے جو یکم فروری 2026 تک جاری رہے گی، اس مہم میں شریک اسٹورز سے 300 درہم یا اس سے زائد خریداری کرنے والے افراد پانچ نسان پیٹرول ایس ای ٹی ٹو 2026 ماڈل گاڑیوں میں سے ایک جیتنے کے اہل ہوں گے، قرعہ اندازی ہر ہفتے کی جائے گی۔ خریداروں کو شرکت کے لیے اسٹور پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کر کے رسید اپ لوڈ کرنا ہوگی۔
مرکیٹو مال میں ڈی ایس ایف کے دوران خصوصی مال پروموشن بھی متعارف کرائی گئی ہے، جہاں خریداری کی رسید اسکین کرنے پر خریدار مال مخصوص قرعہ اندازی میں شامل ہو سکیں گے، یہ مہم 12 جنوری تک جاری رہے گی۔
ڈی ایس ایف کی مقبول 12 گھنٹے کی سیل بھی ایک روز کے لیے واپس آ رہی ہے، جو 26 دسمبر کو صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک مجید الفطیم کے مختلف مالز میں منعقد ہوگی، اس دوران 100 سے زائد برانڈز پر 25 سے 90 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ اس سیل میں مال آف دی ایمریٹس، سٹی سینٹر مردف، سٹی سینٹر دیرہ، سٹی سینٹر معیصم، سٹی سینٹر الشندغہ اور مائی سٹی سینٹر البرشاء شامل ہیں۔
مزید یہ کہ مال آف دی ایمریٹس، سٹی سینٹر مردف اور سٹی سینٹر دیرہ میں 300 درہم سے زائد خریداری کرنے والے افراد شیئر ایپ کے ذریعے رسید اسکین کر کے شیئر ملینیئر بننے کے موقع سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ڈی ایس ایف کے دوران جاری دیگر پروموشنز میں مجید الفطیم مالز کی جانب سے ایک ملین درہم نقد انعام جیتنے کا موقع، دبئی فیسٹیول سٹی مال میں بلیو ریوارڈز ملینیئر مہم کے تحت ایک ملین بلیو پوائنٹس، جبکہ دبئی ہولڈنگ کی ڈی ایس ایف گولڈن ٹکٹ مہم کے تحت 38 خوش نصیب افراد کو 10 ہزار درہم کے ٹکٹ پوائنٹس دینے کا اعلان بھی شامل ہے۔






