متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کا پاکستان کا اہم سرکاری دورہ 26 دسمبر کو شروع ہوگا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر محمد بن زاید کے درمیان ملاقات متوقع ہے، جس میں پاک-یو اے ای تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کے مواقع پر غور کیا جائے گا جبکہ توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔
صدرِ امارات کی دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں، اور یہ دورہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button