
خلیج اردو کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک 17 سالہ بھارتی طالبہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئی۔ اہلِ خانہ نے جمعے کے روز تصدیق کی کہ متوفیہ شارجہ انڈین اسکول میں گیارہویں جماعت کی طالبہ تھی۔
طالبہ کی شناخت عائشہ مریم کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ سے تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق عائشہ کو جمعرات کے روز اچانک طبیعت خراب ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے دوپہر کے وقت ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ خاندان کے مطابق واقعہ غیر متوقع تھا اور اچانک دل کا دورہ موت کا سبب بنا۔







