متحدہ عرب امارات

ویڈیو: سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزورٹ ٹاؤن میں بار میں دھماکا، درجنوں ہلاکتیں، 100 سے زائد زخمی

خلیج اردو
سوئٹزرلینڈ کے جنوب مغربی علاقے میں واقع معروف اسکی ریزورٹ ٹاؤن کرانس مونٹانا میں نیو ایئر ایو کی تقریب کے دوران ایک مصروف بار میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ تقریباً 100 افراد زخمی ہو گئے۔ سوئس پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت بار میں 100 سے زائد افراد موجود تھے اور متعدد زخمیوں کو جھلسنے کے باعث طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق آگ رات تقریباً ایک بج کر 30 منٹ پر لی کونسٹیلیشن نامی بار میں لگی، جہاں نیو ایئر پارٹی جاری تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو سروسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متاثرین کو نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور کرانس مونٹانا کے اوپر نو فلائی زون نافذ کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں اور تحقیقات جاری ہیں، جبکہ سیکیورٹی اور ریسکیو ادارے صورتحال پر قابو پانے کے لیے الرٹ ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button