متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

جعلی ڈگریوں کے بعد پی آئی اے کا جعلی ٹکٹ سکینڈل

قوی ایئرلائن کے سیالکوٹ دفترسے یورپ کے لیے خصوصی پروازوں کی جعلی ٹکٹس سے 80 لاکھ روپے کمائے گئ

پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے سکینڈل کے بعد قومی ایئرلائن کا جعلی ٹکٹ سکینڈل سامنے آگیا ہے بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے عہدیداروں نے یورپ کے لیے خصوصی پروازوں کی جعلی ٹکٹس کی فروخت میں تقریباً 80 لاکھ روپے کمائے ہیں.

پی آئی اے سیالکوٹ دفتر میں کچھ عہدیداروں نے رقم بنانے کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اٹلی اور پیرس کے لیے خصوصی پروازوں میں 50 یا اس سے زائد پرانے ٹکٹ ہولڈرز کو جگہ دی جبکہ پالیسی کے مطابق پی آئی اے کووڈ 19 وبا سے پہلے جاری ہونے والے ٹکٹس کے حامل مسافروں کو کسی مقام کے لیے ایڈجسٹ نہیں کرسکتی.

واضح رہے کہ خصوصی پروازوں کے لیے پی آئی اے نئے ٹکٹ جاری کر رہی ہے جس کی قیمت کورونا وائرس کی وبا سے پہلے ریگولر پروازوں کے لیے جاری ہونے والے ٹکٹ کے مقابلے میں دگنی ہے‘ذرائع نے بتایا کہ عہدیداروں نے اٹلی اور پیرس کے سفر کے لیے مسافروں سے اضافی رقم حاصل کرکے پرانے خریدے گئے ٹکٹس کو ایڈجسٹ کیا‘یہ بھی بتایا گیا کہ عہدیداروں نے یہ دھوکا دہی (فراڈ) کچھ ٹریول ایجنٹس کے تعاون سے کی.

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے افسران نے اس چال کے ذریعے تقریباً 80 لاکھ روپے کمائے جبکہ عہدیداروں کے اس دھوکے کے ذریعے پی آئی اے ایک بڑی رقم سے محروم بھی رہی‘بتایا گیا کہ اس فراڈ کے بارے میں معلوم ہوگیا تھا جس کے بعد ملوث افراد کے خلاف انکوائری بھی شروع کردی گئی. تاہم اس معاملے پر کوئی جواب دینے کے لیے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ دستیاب نہیں تھے خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے لیے خصوصی پروازوں سے مستفید ہونے والوں نے کسی بھی حادثے کی صورت میں ٹکٹس کے حصول، مہنگے کرایوں اور ناقابل واپسی ٹکٹس پر تشویش کا اظہار کیا تھا.

قبل ازیں وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے بجائے قومی ڈیٹابیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو کہا تھا کہ امریکا سے واپسی آنے والوں کے لیے ٹکٹس بک کریں امریکا میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے درمیان رابطوں کے فقدان نے وہاں پھنسے ان مسافروں کے لیے ٹکٹ کے حصول میں مشکلات کو جنم دیا جو اپنی زمین واپس آنا چاہتے تھے.

علاوہ ازیں 22 مئی کو کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے متاثرین میں سے ایک کے اہل خانہ نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کو ”مافیا“ کے خلاف ایکشن لینا چاہیے، جس نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور قومی ایئرلائن کو تباہ کردیا ہے انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کیریج ایکٹ قانون کے مطابق انشورنس کی رقم کو جلد جاری کیا جائے.

Source : link

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button