
خلیج اردو
وینزویلا کے وزیر دفاع جنرل ولادی میر پادرینو نے کہا ہے کہ امریکی کارروائی کے دوران سابق صدر نکولس مادورو کی سیکیورٹی ٹیم کا بڑا حصہ ہلاک ہو گیا۔ اتوار کی صبح ٹیلی وژن پر دیے گئے بیان میں انہوں نے تصدیق کی کہ یہ کارروائی اسی امریکی چھاپے کا حصہ تھی جس کے نتیجے میں ہفتے کے روز نکولس مادورو کو گرفتار کیا گیا۔
جنرل پادرینو نے ہلاکتوں کی درست تعداد بتانے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے نائب صدر ڈیلسے روڈریگز کو عبوری صدر تسلیم کرنے کے اعلان کی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پورے وینزویلا میں مسلح افواج کو متحرک کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ پر ہیں۔






