(خلیج اردو ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی حکومت کے احکامات کی روشنی میں دبئئ میں کل تقریباً 770 مساجد کھل جائیں گی۔یہ بات آج وزرات برائے مذہبی امور نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتائ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی وفاقی وزرات برائے قدرتی آفات و ایمرجنسی نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا تھا کہ یکم جولائ سے مساجد نئے قواعد و ضوابط کے ساتھ کھل جائیں گی تاہم ابھی بھی کچھ مساجد تاحکم ثانی بند رہیں گی۔ان مساجد میں عوام پارک اور صنعتی علاقوں میں موجود مساجد شامل ہیں۔اس کے علاوہ نماز جمعتہ المبارک بھی تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔آج دبئئ حکومت نے اپنے ایک اعلامیہ میں ایسی 770 مساجد کی تفصیل جاری کی ہے جو کل بروز بدھ یکم جولائ سے نمازیوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیں گی۔تاہم نمازیوں کو نئے قواعد و ضوابط کی لازماً پابندی کرنی ہو گی۔
کل کھلنے والی مساجد کی تفصیل درج ذیل ہے
- ہتہ :25 مساجد
- ال لیسالی : 13 مساجد
- ال فقا : 2 مساجد
- ال حباب 1 اور 2 : 12 مساجد
- ال مرموم : 4 مساجد
- ناد ال شیبہ : 6 مساجد
- جبل علی(1) : 5 مساجد
- جمیرا : 9 مساجد
- ال جداف : 9 مساجد
- اویر : 20 مساجد
- القصیص : 19مساجد
- ال ناہدہ 1 اور 2 : 8 مساجد
- وادی ال امرادی : 7 مساجد
- دبئئ انٹرنیشنل ائیرپورٹ : 5 مساجد
- ال راشدیہ : 24 مساجد
- ال گرہود : 5 مساجد
- ال برشا 2 اور 3 : 29 مساجد
- ال برشا ساؤتھ : 13 مساجد
- ال سفوہا : 3 مساجد
- القوز (1٫2٫4) : 29 مساجد
- ام ال شعیف : 5 مساجد
- ال منارہ : 9 مساجد
- ام ال سقیم : 30 مساجد
- ال صفہ : 9 مساجد
- ال وسل : 9 مساجد
- جمیرا (2٫3): 8 مساجد
- زعبیل : 7 مساجد
- ناد ال حمر : 11 مساجد
- ال خوانیج : 19 مساجد
- ال مزہار : 31 مساجد
- مرڈف : 8 مساجد
- ال ورقعہ : 27 مساجد
- عود ال متینہ : 13 مساجد
- مہیسنہ : 14 مساجد
- ابو ھیل : 11
- ہور ال انز : 14
وزرات مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ نمازیوں کو درج ذیل قواعد و ضوابط کی پابندی کرنا لازمی ہوگا۔
نمازی حضرات ایک دوسرے سے کم از کم تین میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں گے۔
کسی قسم کا مصافحہ ممنوع ہوگا
تمام نمازی حضرات وضو گھر سے کر کے آئیں گے
قرآن پاک کی تلاوت کے لیے تمام حضرات گھروں سے قرآن پاک لائیں گے۔
تمام نمازی حضرات کرونا وبا کے لیے بنائ گئ موبائل ایپلیکیشن ALHOSN لازماً ڈاون لوڈ کریں۔
سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد کا داخلہ بند رہے گا
متحدہ عرب امارات نے 16 مارچ کو تمام مساجد میں نمازوں کی معطلی کا اعلان کیا تھا جسے 9 اپریل تک تاحکم ثانی کردیا گیا۔
Source : Khaleej Times







