(خلیج اردو ویب ڈیسک)دبئئ میں ایک شخص کو عدالت نے زبردستی ایک عورت کو گلے لگانے پر تین ماہ قید کی سزا سنادی۔دبئئ کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق مجرم نے عورت کو زبردستی گلے لگایا اس کے جسمانی اعضاء کو چھوا جو جنسی حملے کی زد میں آتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 21 سالہ ہندوستانی لڑکی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ القصیص میں اپنے فلیٹ میں موجود تھی جب 28 سالہ پاکستانی لڑکے نے اسے فون کیا اور ملنے کو کہا۔لڑکی مجرم سے اسکی رہائشی عمارت میں ملی جہاں مجرم نے اسے کم کرائے پر ایک فلیٹ مہیا کرنے کی بات کی۔لڑکی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ” میں نے اسے بتایا کہ میں اپنے فلیٹ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ بخوشی رہ رہی ہوں اور مجھے کسی نئے فلیٹ کی ضرورت نہیں ہے جس پر مجرم تاؤ میں آگیا اور اس نے مجھ پر جنسی حملہ کیا۔مجھے اس بات پر بہت غصہ آیا لیکن مجرم نے اس کے جواب میں مجھے مسکراہٹ سے دیکھنا شروع کردیا”.
لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ "میں نے فوراً دروازے کو بند کردیا اور اپنی دوستوں کو سارے واقعے کے بارے میں بتایا۔اس کے بعد میں نے القصیص پولیس اسٹیشن کال کی اور مدد کی درخواست کی۔”
پولیس کے آنے سے پہلے مجرم نے لڑکی سے معافی مانگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مجرم کو گرفتار کرلیا۔
دبئی پبلک پراسیکیوٹر نے مجرم پر لڑکی کو جسمانی طور پر ہراساں کرنے کی دفعات لگائیں۔جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو تین مہینے جیل کی سزا سنائ اور سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدری کا حکم بھی دیا۔
Source : Gulf News







