متحدہ عرب امارات

دعا قبول ہوگئی: امارات میں فلپائنی خاتون نے 2026 کے تیسرے ہی دن 3 کروڑ درہم جیت لیے

خلیج اردو: دبئی میں مقیم فلپائنی خاتون انا گیونگان نے نئے سال کی شروعات اپنے گھر والوں کے ساتھ دعاؤں اور امید کے ساتھ کی۔ انہوں نے خاموشی سے یہ دعا کی کہ 2026 ان کے لیے اور ان کے پیاروں کے لیے بابرکت سال ثابت ہو۔ صرف تین دن بعد ان کی دعا قبول ہو گئی۔

3 جنوری کو انا گیونگان نے بگ ٹکٹ ڈرا میں 3 کروڑ درہم جیت لیے، جس نے ان کی زندگی بدل دی، اگرچہ ابتدا میں انہیں اس کا اندازہ نہیں ہو سکا۔ قرعہ اندازی کے دوران ان کے فون پر بار بار کالیں آئیں مگر وہ بچے کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھیں اور انہوں نے کال موصول نہیں کی۔ بعد میں ایک پیغام ملا کہ کیا وہ جیتنے والی ہیں، ابتدا میں انہیں یقین نہیں آیا اور انہوں نے اسے ممکنہ اسکام سمجھا۔

کال لاگ چیک کرنے پر 9 مسڈ کالز دیکھیں تو انہیں محسوس ہوا کہ شاید واقعی بگ ٹکٹ کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے۔ واپسی پر رابطہ کیا تو جیت کی تصدیق ہوئی جس پر وہ خوشی سے سرشار ہو گئیں اور کچھ دیر کے لیے سن ہو کر رہ گئیں۔

انا گزشتہ تقریباً 15 سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور نجی کمپنی میں سینئر اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جیت کے باوجود ان کی روزمرہ معمولات میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی کیونکہ وہ اس وقت اہم مالیاتی رپورٹنگ کے مرحلے میں ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہتیں۔

وہ اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ دبئی میں رہتی ہیں اور اپنے خاندان کی کفیل ہیں۔ فی الحال کسی بڑی جشن منانے کی منصوبہ بندی نہیں، تاہم وہ چاہتی ہیں کہ ایک دن اپنے بہن بھائیوں کو فلپائن سے بلا کر امارات میں اپنی زندگی دکھا سکیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مستقبل کے منصوبے بعد میں بنائیں گی، اگرچہ وہ متحدہ عرب امارات میں پراپرٹی خریدنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں لیکن ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے اس جیت کو سال کی بابرکت شروعات قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی چیز آپ کے نصیب میں ہو تو وہ ضرور ملتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button