متحدہ عرب امارات

امارات کی سفارتی عمارتوں کے تحفظ کی اپیل — کیف میں قطری سفارتخانے کی عمارت کو نقصان

خلیج اردو
ابوظبی میں وزارتِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شہری و سفارتی عمارتوں اور سفارتی عملے کے دفاتر کا تحفظ بین الاقوامی اصولوں اور سفارتی ضابطوں کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ یہ بیان یوکرین کے دارالحکومت کیف میں قطر کے سفارتخانے کی عمارت کو فضائی حملے کے باعث پہنچنے والے نقصان کے بعد سامنے آیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات یوکرین تنازع کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور موجودہ بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال اور شہریوں کی مسلسل تکالیف کے پیش نظر سفارت کاری، مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button