
خلیج اردو
دبئی: سال 2026 میں ملازمت کی تلاش بہت سے امیدواروں کے لیے ایک غیر شفاف اور خودکار عمل بن چکی ہے، جہاں آن لائن درخواستیں اکثر ڈیجیٹل بلیک ہول میں گم ہو جاتی ہیں۔ اعداد و شمار بھی اسی حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں۔ گلاس ڈور کی ایک حالیہ پول کے مطابق 70 فیصد سے زائد افراد 2026 میں اپنی جاب سرچ کے حوالے سے پُرامید نہیں ہیں۔
یو اے ای جیسے مقابلے سے بھرپور بازار میں، جہاں دنیا بھر کا ٹیلنٹ اکٹھا ہوتا ہے، بھرتیوں میں تاخیر، مسلسل مسترد ہونا اور آجر کی جانب سے جواب نہ آنا معمول بنتا جا رہا ہے۔
اصل مسئلہ کہاں ہے؟
بھرتی کرنے والے ماہرین کے مطابق مسئلہ اس مرحلے پر پیدا ہوتا ہے جہاں سی وی کسی انسان تک پہنچنے سے پہلے ہی ATS (Applicant Tracking Systems) اور اے آئی فلٹرز کے ذریعے خارج کر دی جاتی ہے۔
ٹیلنٹ ون (PureHealth ذیلی ادارہ) کے آپریشنز ڈائریکٹر محمد بہاء کے مطابق:
“درخواستوں کی بہتات اور اے آئی اسکریننگ کے باعث زیادہ تر سی ویز انسان تک پہنچنے سے پہلے ہی رد ہو جاتی ہیں۔ آج ریکروٹرز فوری طور پر فائدہ دینے والی مہارتوں، درست تجربے اور رول کے مطابق امیدواروں کو ترجیح دیتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ امیدواروں کو درست کی ورڈز، ٹیلرڈ سی وی، مضبوط لنکڈ اِن پروفائل اور ریکروٹرز سے براہِ راست رابطے پر توجہ دینا ہوگی، خاص طور پر یو اے ای جیسے مسابقتی ماحول میں۔
’Apply‘ بٹن سے آگے سوچنا ہوگا
ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف آن لائن اپلائی کرنا اب کافی نہیں۔ یو اے ای کے قریبی پیشہ ورانہ نیٹ ورک میں آپ کس کو جانتے ہیں اور کیسے جانتے ہیں، یہ بھی اتنا ہی اہم ہو چکا ہے جتنا آپ کا سی وی۔
فیچر ٹینس یو اے ای کی ڈائریکٹر کرونہ اگروال کے مطابق:
“یہاں نوکری حاصل کرنے کے لیے تعلقات بنانا سب سے اہم ہے۔ سوشل اور پروفیشنل نیٹ ورکس کے ذریعے متعلقہ افراد تک پہنچیں جو آپ کے لیے ریفرنس بن سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ صرف نوکری مانگنے کے بجائے آجر کو نئے بزنس آئیڈیاز یا حل پیش کرنا بھی آپ کو دوسروں سے آگے لے جا سکتا ہے۔”
آن لائن اپلائی اب بھی اہم، مگر درست طریقے سے
ریکروٹمنٹ ماہر نشا نائر کا کہنا ہے کہ آن لائن درخواستیں اب بھی اہم ہیں، مگر صرف اسی صورت میں جب وہ واضح، متعلقہ اور رول کے مطابق ہوں۔
“جنرل سی ویز بھیجنے والے امیدواروں کے مقابلے میں وہ افراد زیادہ شارٹ لسٹ ہوتے ہیں جو مخصوص کردار کے مطابق درخواست دیتے ہیں۔”
ریفرلز کیوں پہلے سے زیادہ اہم ہیں؟
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ بہترین سی وی بھی اگر تنہا ہو تو بے اثر ثابت ہو سکتی ہے۔ دبئی میں مقیم کیریئر کوچ ہیمنت جین کے مطابق:
“ہزاروں افراد ایک ہی نوکری کے لیے درخواست دیتے ہیں۔ ATS سسٹمز سی ویز کو سمجھنے کے بجائے ختم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اگر الگورتھم نے آپ کو غیر متعلقہ سمجھا تو آپ میدان میں اترنے سے پہلے ہی ہار جاتے ہیں۔
ریفرلز اس شور کو چیر کر آپ کی پروفائل کو انسان تک پہنچانے کا موقع دیتے ہیں۔







