متحدہ عرب امارات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ’نہلسٹ پینگوئن‘ میم کا حصہ بن گئے، جب وائٹ ہاؤس نے ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر شیئر کی جس میں ٹرمپ کو گرین لینڈ کی جانب بڑھتے ہوئے ایک پینگوئن کے ساتھ دکھایا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ’نہلسٹ پینگوئن‘ میم کا حصہ بن گئے، جب وائٹ ہاؤس نے ایک اے آئی سے تیار کردہ تصویر شیئر کی جس میں ٹرمپ کو گرین لینڈ کی جانب بڑھتے ہوئے ایک پینگوئن کے ساتھ دکھایا گیا۔
خلیج اردو
وائٹ ہاؤس کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ کیپشن دیا گیا “Embrace the penguin”، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپ پر مجوزہ ٹیرف وقتی طور پر معطل کیے جا چکے ہیں، مگر ٹرمپ کی گرین لینڈ میں دلچسپی برقرار ہے۔

ٹرمپ ماضی میں بھی گرین لینڈ کو امریکی قومی سلامتی کے لیے اسٹریٹجک طور پر اہم قرار دے چکے ہیں اور ڈنمارک کو خبردار کر چکے ہیں کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں طاقت کے استعمال کا امکان بھی خارج از امکان نہیں۔ ان بیانات کے بعد ڈنمارک اور یورپی اتحادیوں نے گرین لینڈ میں فوجی تعیناتی کی، جس سے تعلقات مزید کشیدہ ہوئے۔

بعد ازاں ٹرمپ نے سات یورپی ممالک اور برطانیہ پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا، جسے براہ راست گرین لینڈ تنازع سے جوڑا گیا، تاہم ڈیووس میں نیٹو سربراہ مارک روٹے سے ملاقات کے بعد یہ ٹیرف واپس لے لیے گئے۔ ٹرمپ کے مطابق جلد ایسا فریم ورک پیش کیا جائے گا جو امریکا اور یورپ دونوں کے مفاد میں ہوگا۔

اس سے قبل بھی ٹرمپ نے اے آئی سے تیار کردہ تصاویر شیئر کیں جن میں گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ دکھایا گیا، جبکہ ایک تصویر میں امریکا کا پھیلا ہوا نقشہ دکھا کر کینیڈا اور وینزویلا کو بھی شامل کیا گیا، جس پر شدید تنقید کی گئی۔

انٹرنیٹ صارفین نے تازہ میم پر طنز کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ پینگوئن شمالی قطب میں پائے ہی نہیں جاتے، جس کے باوجود تصویر کو نہلسٹ پینگوئن میم سے جوڑا جا رہا ہے۔

نہلسٹ پینگوئن میم کی ابتدا 2007 کی ڈاکیومنٹری Encounters at the End of the World سے ہوئی، جس میں ایک پینگوئن اپنی کالونی چھوڑ کر بے مقصد برفانی پہاڑوں کی طرف چل پڑتا ہے، اس رویے کو ’ڈیتھ مارچ‘ قرار دیا گیا۔

یہ میم اب انسانی وجودی بحران، مقصد کی تلاش اور کارپوریٹ دنیا میں برن آؤٹ کی علامت بن چکا ہے، جس سے خاص طور پر جنریشن زی اور ملینیئلز خود کو جوڑ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button