متحدہ عرب امارات

دبئی میں رہائشیوں کے درمیان سماجی روابط مضبوط بنانے کے لیے ’ہیوی‘ منصوبے کو مزید وسعت دی جا رہی ہے، جس کے تحت البرشا اور محیصنہ میں دو نئے کمیونٹی اسپیسز قائم کیے جائیں گے۔

دبئی میں رہائشیوں کے درمیان سماجی روابط مضبوط بنانے کے لیے ’ہیوی‘ منصوبے کو مزید وسعت دی جا رہی ہے، جس کے تحت البرشا اور محیصنہ میں دو نئے کمیونٹی اسپیسز قائم کیے جائیں گے۔
خلیج اردو

دبئی میونسپلٹی، جنرل کنسٹرکشن کمپنی اور بن غاطی کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت ان علاقوں میں اماراتی ثقافت اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر مبنی جدید ’ہیوی‘ اسپیسز تیار کی جائیں گی۔

معاہدے کی تقریب میں دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے شرکت کی۔

’ہیوی‘ اماراتی لہجے کا لفظ ہے، جس سے مراد گھر کا وہ کھلا صحن ہوتا ہے جہاں خاندان اور دوست احباب اکٹھے ہوتے ہیں۔ منصوبے کا مقصد ایسے عصری کمیونٹی ماحول تشکیل دینا ہے جو بزرگوں، بچوں اور خاندانوں کے لیے میل جول اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دے۔

دبئی میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل مروان احمد بن غلیطہ کے مطابق “یہ شراکت داری ند الشبا 4 میں ہیوی دبئی کے پہلے مرحلے کی کامیابی کا تسلسل ہے، جس نے اماراتی شناخت سے جڑا جدید کمیونٹی تصور دوبارہ متعارف کرایا۔”

انہوں نے کہا کہ مقصد محلوں کے صحن اور سہولیات کے ڈیزائن میں معیاری تبدیلی لا کر سماجی ہم آہنگی اور رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔

اس منصوبے میں اماراتی ’فریج‘ کی روایت کو جدید انداز میں زندہ کیا جائے گا، جس میں دجا (مساجد کے قریب نیم کھلی جگہ) اور ساحہ (انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کے لیے لچکدار جگہ) جیسے عناصر شامل ہوں گے۔

بن غاطی کے چیئرمین محمد بن غاطی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دبئی کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد مقامی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کو جوڑنے والی صحت مند اور پائیدار کمیونٹیز تشکیل دینا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button