متحدہ عرب امارات

دبئی: ایتھلیٹ نے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے Ciel ہوٹل کے ’آئی آف دی نیڈل‘ سے پرواز کر کے تاریخ رقم کر دی

خلیج اردو
دبئی مرینا میں واقع دنیا کے بلند ترین ہوٹل Ciel Dubai Marina کے آسمان پر ایک سنسنی خیز منظر دیکھنے میں آیا، جہاں ایک ایتھلیٹ نے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار پر ہوٹل کے مشہور معماری ڈیزائن ’آئی آف دی نیڈل‘ کے درمیان سے ونگ سوٹ کے ساتھ پرواز کی۔

اس جرات مندانہ مظاہرے کے دوران XDubai ونگ سوٹ ٹیم کے دیگر اراکین نے فضا میں رنگین ایفیکٹس چھوڑے، جس سے دبئی کے اسکائی لائن پر دلکش فضائی مناظر بن گئے۔ ٹیم میں مجموعی طور پر پانچ ونگ سوٹ ایتھلیٹس شامل تھے۔

ڈرامائی مناظر ایک ڈرون کی مدد سے ریکارڈ کیے گئے، جس میں ونگ سوٹ ایتھلیٹس کو ٹاور کے گرد مختلف زاویوں سے پرواز کرتے دکھایا گیا۔

Ciel Dubai Marina ہوٹل 377 میٹر بلند اور 82 منزلوں پر مشتمل ہے، جو نیلے شیشے سے بنی بیضوی ساخت کی بدولت دبئی کے افق میں نمایاں نظر آتا ہے۔ ہوٹل سے برج العرب اور پام جمیرا کے شاندار نظارے دکھائی دیتے ہیں جبکہ یہاں دنیا کا بلند ترین انفینٹی پول بھی موجود ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button