متحدہ عرب امارات

ٹرمپ نے کیون وارش کو اگلا فیڈ چیئرمین نامزد کر دیا

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فیڈرل ریزرو گورنر کیون وارش کو امریکا کے مرکزی بینک کا نیا چیئرمین نامزد کر دیا ہے۔ نامزدگی کا اعلان جمعے کے روز کیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے کہا، "میں کیون کو طویل عرصے سے جانتا ہوں اور مجھے کوئی شک نہیں کہ وہ فیڈ کے عظیم چیئرمین ثابت ہوں گے، شاید سب سے بہترین”۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا، "دیگر تمام خوبیوں کے ساتھ وہ ’سنٹرل کاسٹنگ‘ ہیں اور وہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے”۔

کیون وارش اس سے قبل فیڈرل ریزرو بورڈ کے رکن رہ چکے ہیں اور معاشی و مالیاتی پالیسی کے حوالے سے نمایاں تجربہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button