
خلیج اردو
شارجہ پولیس نے بارش کے دوران خطرناک کرتب بازی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 گاڑیاں ضبط کر لیں۔ حکام کے مطابق ڈرائیوروں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جس سے اپنی اور دیگر افراد کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا۔
پولیس کے مطابق وفاقی ٹریفک قانون کے آرٹیکل (1) کے تحت جان و مال کو خطرے میں ڈال کر گاڑی چلانے پر 2 ہزار درہم جرمانہ، 23 ٹریفک پوائنٹس اور 60 دن تک گاڑی ضبط کرنے کی سزا مقرر کی گئی۔
اسی طرح آرٹیکل (4) کے تحت بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر 3 ہزار درہم جرمانہ، 23 ٹریفک پوائنٹس اور 90 دن تک گاڑی ضبط کرنے کی سزا دی گئی۔
شارجہ پولیس کی ٹریفک و پیٹرولنگ ڈائریکٹوریٹ کے کرنل خالد محمد الکی نے کہا، "ٹریفک قوانین کی پابندی جان و مال کے تحفظ کی بنیادی شرط ہے، جبکہ محفوظ ڈرائیونگ معاشرتی شعور کی عکاس ہے”۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ سڑکوں پر خطرناک حرکات کی اطلاع فوری دیں، ہنگامی صورتحال میں "999” اور غیر ہنگامی معاملات میں "901” پر رابطہ کریں۔







