
خلیج اردو
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ دبئی میراتھن 2026 کے پیش نظر اتوار یکم فروری کو دبئی میٹرو کے اوقاتِ کار میں توسیع کی جائے گی۔
آر ٹی اے کے مطابق میراتھن کے شرکاء اور تماشائیوں کی سہولت کے لیے دبئی میٹرو سروس صبح 5 بجے سے رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔
معمول کے شیڈول کے تحت اتوار کے روز دبئی میٹرو کی سروس صبح 8 بجے شروع ہو کر رات 12 بجے تک چلتی ہے۔
یہ اقدام دبئی میں بڑے اسپورٹس ایونٹس کے دوران عوام کو سہولت فراہم کرنے اور ٹریفک دباؤ کم کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔







