متحدہ عرب امارات

قطر میں سرمایہ کاروں اور اعلیٰ عہدیداروں کیلئے 10 سالہ رہائشی پروگرام

خلیج اردو
قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں کاروباری افراد اور سینئر ایگزیکٹوز کیلئے 10 سالہ طویل المدتی رہائشی پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پہلے ہی طویل المدتی رہائشی اسکیمیں متعارف کرا چکے ہیں، جن کا مقصد ہنر مند افراد اور سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا ہے۔

وزیرِ اعظم کے مطابق قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اپنے وینچر کیپیٹل پروگرام میں مزید 2 ارب ڈالر کی توسیع کرے گی۔

"فنڈ آف فنڈز” اقدام، جس کی موجودہ مالیت ایک ارب ڈالر ہے، قطر میں وینچر کیپیٹل کمپنیوں کو راغب کرنے اور کاروباری ماحول کو مضبوط بنانے کیلئے شروع کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قطر کی معیشت کو گیس آمدن پر انحصار سے نکال کر متنوع بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button