متحدہ عرب امارات

غیر لائسنس یافتہ مارکیٹنگ کمپنی سے لین دین پر یو اے ای اتھارٹی کی وارننگ

خلیج اردو
یو اے ای کی کیپیٹل مارکیٹس اتھارٹی  نے سرمایہ کاروں کو غیر لائسنس یافتہ مارکیٹنگ کمپنی سے لین دین سے خبردار کیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اسٹار لائٹ مارکیٹنگ مینجمنٹ سروسز کو کی جانب سے کسی بھی قسم کی اجازت یا لائسنس حاصل نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنی کو مالیاتی سرگرمیوں یا متعلقہ خدمات انجام دینے کی اجازت حاصل نہیں ہے۔

CMA نے واضح کیا کہ اس ادارے کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین یا معاہدے کی وہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔

سرمایہ کاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی معاہدے یا رقم کی منتقلی سے قبل متعلقہ ادارے کے لائسنس کی تصدیق ضرور کریں تاکہ ممکنہ فراڈ سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button