متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں ریاستی سلامتی سے متعلق خدشات کی خفیہ رپورٹنگ کی سہولت متعارف

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کے اسٹیٹ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ (SSD) نے ریاستی سلامتی اور معاشرتی تحفظ سے متعلق معلومات وصول کرنے کے لیے نئی سروس کا آغاز کر دیا ہے، جس میں مکمل رازداری اور گمنامی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس سروس کے ذریعے شہری مشتبہ سرگرمیوں، انتہا پسندانہ رویّوں، خطرات یا کسی بھی ایسے عمل کی اطلاع دے سکتے ہیں جو عوامی سلامتی یا معاشرتی استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہو۔

SSD کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر ریاست اور اس کی علامتوں کے خلاف بدسلوکی، جاسوسی، حساس معلومات کے افشا، اور سلامتی سے متعلق دیگر معاملات کی رپورٹس بھی وصول کی جائیں گی۔

حکام نے واضح کیا کہ اطلاع دینے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی، تمام رپورٹس محفوظ طریقے سے وصول کی جائیں گی اور ان پر مکمل رازداری کے ساتھ کارروائی ہو گی، جبکہ رپورٹ کرنے پر کسی قسم کی قانونی ذمہ داری بھی عائد نہیں ہو گی۔

یہ سروس SSD کی ویب سائٹ سمیت مختلف ذرائع سے 24 گھنٹے دستیاب ہو گی، جس کا مقصد شہریوں کو اپنی برادری کے تحفظ میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button