(خلیج اردو ویب ڈیسک) شارجہ کے ال قسیمی ہسپتال کے شعبہ امراضِ قلب میں ایک دو ماہ کی بچی کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ بچی پیدائش کے بعد سے محتلف پیچیدہ مسائل کا شکار تھی اور اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ والدین کے گھر کسی بچے یہ پیدائش 12 سال بعد تھی اور اس سے پہلے اس خاندان کا ایک بچہ اسی بیماری کی وجہ سے وفات پا گیا تھا۔
اس بچی کو پیدائش کے بعد فوراً ہی مصنوعی طریقے سے سانس دیا جا رہا تھا اور ڈاکٹرز کے ایک پینل نے بچی کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے کا فیصلہ کیا۔بچی کا وزن تقریباً 3.5 کلو گرام تھا۔
ال قسیمی ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صفیہ ال حجہ نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور آپریشن میں حصہ لینے والے ڈاکٹر اور ان کے سارے عملے کو مبارکباد دی۔حاص کر ڈاکٹر احمد ال کمالی جنہوں نے اس آپریشن کی سربراہی کی۔
ڈاکٹر صفیہ کا مزید کہنا تھا کہ "یہ کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ ہمارے ہسپتال کسی بھی قسم کے علاج کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان میں موجود مشینری بلاشبہ بین الاقوامی معیار کی ہے۔یہ اس بات کی بھی غماز ہے کہ محکمہ صحت کیسے ہمارے طبعی مراکز کو جدید اصولوں پر استوار کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہسپتال ہر قسم کے جدید آلات سے لیس ہے اور ہم بچوں کے امراض کا مکمل علاج معالجہ کر سکتے ہیں۔
آپریشن کے بعد بچی کو عام وارڈ منتقل کر دیا گیا اور تین دن بعد بچی والدین کے ہمراہ اپنے گھر روانہ ہوگئ ۔اس وقت بچی کی حالت تسلی بخش ہے اور وہ ماں کا دودھ بھی پی رہی ہے۔
Source:Gulf News







