متحدہ عرب امارات

دبئی کا نیا گولڈ ڈسٹرکٹ: ہوم آف گولڈ کی مکمل تفصیل

خلیج اردو
دبئی: دبئی میں سونے اور زیورات کی دنیا کے لیے ایک نیا اور منفرد منصوبہ متعارف کرا دیا گیا ہے، جسے دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک مقصد کے تحت بنایا گیا خصوصی علاقہ ہے جہاں سونے اور جیولری سے جڑا پورا ایکو سسٹم ایک ہی چھت تلے موجود ہوگا۔

دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ میں بلین ٹریڈنگ، ہول سیل کاروبار، ریٹیل جیولری، سرمایہ کاری سے متعلق خدمات، روایتی اور کسٹم میڈ زیورات شامل ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد تاجروں، سرمایہ کاروں، عالمی برانڈز اور خریداروں کو ایک مرکزی مقام پر اکٹھا کرنا ہے۔

گولڈ ڈسٹرکٹ صرف سونے تک محدود نہیں ہوگا بلکہ یہاں ہیرے اور قیمتی پتھر، گھڑیوں کے کلیکشن، فیشن و لائف اسٹائل آؤٹ لیٹس، پرفیوم اور کاسمیٹکس کے اسٹورز بھی موجود ہوں گے، جبکہ روایتی اور ثقافتی زیورات کو بھی خاص جگہ دی گئی ہے۔

یہ علاقہ صرف خرید و فروخت کا مرکز نہیں بلکہ ایک مکمل لائف اسٹائل ڈیسٹینیشن کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ یہاں کیفے، کیژول ڈائننگ، فاسٹ فوڈ اور فائن ڈائننگ ریسٹورنٹس شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ چھ ہوٹلوں میں ایک ہزار سے زائد گیسٹ رومز بین الاقوامی تاجروں اور سیاحوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

منصوبے کی سب سے نمایاں اور منفرد خصوصیت دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ ہے، جسے سونے سے تعمیر کیا جائے گا۔ یہ گلی گولڈ ڈسٹرکٹ کی پہچان اور ایک بڑی سیاحتی کشش ہوگی، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات مرحلہ وار سامنے لائی جائیں گی۔

دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ میں ایک ہزار سے زائد ریٹیلرز شامل ہوں گے، جن میں جواہرا جیولری، ملابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز، الرومیزان اور تانشک جیسے معروف برانڈز شامل ہیں، جبکہ جویالککس نے 24 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل اپنے سب سے بڑے مڈل ایسٹ فلیگ شپ اسٹور کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق دبئی گولڈ ڈسٹرکٹ پیر سے اتوار صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک کھلا رہے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button