متحدہ عرب امارات

رمضان سے قبل منیلا کے علاقے کیاپو میں اسلامی ورثے کی جھلک نمایاں

خلیج اردو
فلپائن کے دارالحکومت Manila کے مصروف علاقے Quiapo میں رمضان المبارک سے قبل اسلامی روایات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کیاپو میں واقع Golden Mosque کے اطراف استقبالِ رمضان کیلئے بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جبکہ مہمانوں کے استقبال کیلئے سڑکوں پر خصوصی کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

کمیونٹی رہنما Hadji Ali Alawi کے مطابق "ہر شخص کو رمضان کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ ہم باہمی بھائی چارے کو فروغ دے سکیں”۔

ماہرین تاریخ کے مطابق ہسپانوی نوآبادیاتی دور سے قبل کیاپو دراصل اسلامی اثرات رکھنے والی بستی تھی جو دریائے پاسگ کے کنارے آباد مسلم کمیونٹیز کا حصہ تھی۔

بعد ازاں نوآبادیاتی دور میں اس علاقے کی مسلم حکمرانی کا خاتمہ ہوا تاہم دوسری جنگِ عظیم کے بعد مسلم طلبہ اور تاجروں کی آمد سے یہاں دوبارہ اسلامی کمیونٹی قائم ہونا شروع ہوئی۔

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ یہ علاقہ ایک مرتبہ پھر مذہبی ہم آہنگی اور ثقافتی تنوع کی علامت بن کر ابھر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button