
خلیج اردو
ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے کابینہ امور محمد بن عبداللہ القرقاوی نے مہمانوں کو ترجیح دیتے ہوئے پارکنگ ایریا میں عارضی دفتر قائم کر لیا۔
World Governments Summit کے چھٹے ایڈیشن میں دنیا بھر سے 150 سے زائد حکومتوں اور 500 سے زائد وزراء نے شرکت کی، جہاں عالمی سطح کے رہنماؤں اور مندوبین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام مرکزی دفاتر مہمانوں کیلئے مختص کر دیے گئے۔
اس موقع پر محمد القرقاوی کا کہنا تھا کہ "آج ہمارے دفاتر شاید پارکنگ میں ہیں، لیکن یہ کوئی شرمندگی کی بات نہیں کیونکہ ہم یہاں اپنے ملک کیلئے کام کر رہے ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ قیادت اس بات پر منحصر نہیں کہ آپ کہاں بیٹھے ہیں بلکہ اس بات پر ہے کہ آپ کیا تخلیق کرتے ہیں، جبکہ اصل ترجیح ہمیشہ مہمانوں کو دی جانی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ داری کا تعلق عہدوں یا شاندار دفاتر سے نہیں بلکہ خدمت اور مشترکہ مقصد سے ہے، اور یہی سوچ آج کی قیادت کی اصل پہچان ہے۔







