متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات، کوویڈ – 19 مخالف اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو شرمندہ کرنے کیلے انکے نام اور تصاویر شائع

متحدہ عرب امارات کے سرکاری استغاثہ نے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بنائے گئے احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے نام اور تصاویر شائع کیں۔

 

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سرکاری استغاثہ نے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بنائے گئے احتیاطی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے نام اور تصاویر شائع کیں۔ اس کا اعلان بدھ کی شام ورچوئل میڈیا بریفنگ میں کیا گیا، انھیں خلاف ورزیوں پر 2 ہزار درہم سے 10 ہزار درہم کے درمیان جرمانہ بھی عائد کیا گیا ، جس میں ماسک نہیں پہننا ، کرفیو قوانین کی خلاف ورزی کرنا، اجتماعات کرنا اور پارٹیوں میں شرکت شامل ہے۔

کوڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے بنائے گئے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے نام تصاویر شائع کرنا رہائشیوں کو انکی صحت اور حفاظت کے لیے بنائے ضوابط خلاف ورزی سے روکنے کی ملک کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

جن لوگوں کی تصاویر شائع کی گئی ہیں ان میں تین ایشیائی باشندے بھی شامل ہیں۔ جنہیں نجی گاڑیاں چلاتے ہوئے ماسک نہ پہننے اور وائرس پر قابو پانے کے لئے ہر امارت کے جاری کردہ قواعد پر عمل نہ کرنے صورت میں یہ سزا دی گئی۔

عوامی استغاثہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک اماراتی اور دو ایشیائی باشندوں کے نام اور تصاویر جاری کیں تاکہ انہیں ضوابط کی خلاف ورزی پر شرمندہ کیا جا سکے۔ ان میں سے ہر ایک پر 3 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید برآں ایک عرب اور ایک ایشیائی پر نجی محفلوں میں شرکت اور کرفیو کی خلاف ورزی  پر بلترتیب  10 ہزار درہم 5 ہزار درہم  جرمانہ  کی سزائیں دی گئیں۔  یاد رہے کے امارات کورونا وائرس کے باعث کیے جانے والے لاک ڈاون کو اب آہستہ آہستہ ختم کر رہا اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضوابط پر سختی سے عمل کروانے کے لیے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button