متحدہ عرب امارات

رمضان میں یو اے ای کا موسم کیسا رہے گا؟ درجہ حرارت مستحکم رہنے کا امکان

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران درجہ حرارت میں کسی نمایاں کمی کا امکان نہیں ہے۔

National Centre of Meteorology کے مطابق آئندہ پانچ سے چھ روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم معتدل رہے گا اور درجہ حرارت تقریباً 30 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان برقرار رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہر ڈاکٹر احمد حبیب کا کہنا ہے کہ اس وقت یو اے ای میں فضائی دباؤ کے نظام میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آ رہی، اس لیے موسم سرد ہونے کا امکان نہیں۔

ساحلی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ اندرونی علاقوں میں رات کے وقت درجہ حرارت 12 سے 15 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ دنوں میں بعض علاقوں میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا تاہم جنوب مغربی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ بعض اندرونی علاقوں میں دوپہر کے وقت درجہ حرارت 40 ڈگری تک بھی جا سکتا ہے۔

رات اور صبح کے اوقات میں نمی کی شرح بڑھنے کے باعث مغربی علاقوں میں جمعہ تک دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ 22 اور 23 فروری کو شمالی اور ساحلی علاقوں میں بھی دھند پھیل سکتی ہے۔

یہ موسمی صورتحال روزہ داروں کیلئے مجموعی طور پر معتدل رہے گی تاہم بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button