متحدہ عرب امارات

غیر یقینی اور غیر مستحکم عالمی حالات کے باوجود کاروبار کیلئے یو اے ای کو استحکام اور یقین کا جزیرہ قرار دے دیا گیا، عالمی ماہرینِ معاشیات کا اہم بیان

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کو غیر یقینی اور غیر مستحکم عالمی حالات میں بھی کاروبار کیلئے "استحکام اور یقین کا جزیرہ” قرار دے دیا گیا ہے۔

ڈیوڈ باخ، صدر IMD Business School نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک دن ٹیرف کی دھمکی اور دوسرے دن پالیسی میں تبدیلی جیسے اقدامات کاروباری دنیا کیلئے حقیقی چیلنج بن جاتے ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ ایسے غیر یقینی معاشی حالات، ٹیرف کے نفاذ اور جیو پولیٹیکل کشیدگی کے باوجود یو اے ای اپنی کاروبار دوست پالیسیوں اور مستحکم قوانین کی بدولت سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یو اے ای کی معاشی مضبوطی اس کی تجارتی تاریخ اور عالمی روابط میں پوشیدہ ہے، جبکہ دبئی صدیوں سے ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر خطے اور دنیا کو آپس میں جوڑنے میں کردار ادا کرتا رہا ہے۔

مزید برآں، عالمی سرمایہ کاری ماہر موریس گریویئر کا کہنا تھا کہ "دانشمندانہ سفارتی اور معاشی پالیسیوں کے باعث یو اے ای جیسے چھوٹے ممالک بھی غیر یقینی عالمی حالات میں ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں”۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یو اے ای کا مستحکم حکومتی نظام اور عالمی سطح پر کھلی معیشت اسے خطے میں سرمایہ کاری کیلئے ایک محفوظ اور پُرکشش مرکز بناتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button