متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر 2026 کی سرکاری و نجی تعطیلات کا اعلان

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن ریسورسز اور وزارتِ انسانی وسائل و اماراتائزیشن نے سرکاری و نجی شعبے کے ملازمین کیلئے عیدالفطر 2026 کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں میں عیدالفطر کی تعطیلات جمعرات 19 مارچ 2026 سے شروع ہو کر اتوار 22 مارچ 2026 تک جاری رہیں گی جبکہ دفتری اوقات پیر 23 مارچ 2026 سے بحال ہوں گے۔

نجی شعبے کے ملازمین کیلئے تعطیلات جمعرات 19 مارچ 2026 سے ہفتہ 21 مارچ 2026 تک ہوں گی تاہم اگر رمضان المبارک 30 دن کا ہوا تو نجی شعبے کی تعطیلات میں توسیع کرتے ہوئے اتوار 22 مارچ 2026 کو بھی شامل کر لیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق 29 رمضان المبارک یعنی 18 مارچ کو چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اگر اسی روز شوال کا چاند نظر آ گیا تو رمضان المبارک کا اختتام ہو جائے گا جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں روزے 19 مارچ تک جاری رہیں گے اور عیدالفطر 20 مارچ سے شروع ہوگی۔

مزید برآں اگر ملازمین 16 سے 19 مارچ تک سالانہ رخصت لے لیں تو ہفتہ وار تعطیلات کو شامل کر کے 14 مارچ سے 22 مارچ تک 9 روزہ طویل چھٹیوں سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

یہ اعلان ملک بھر میں سرکاری و نجی شعبے کیلئے عیدالفطر کی تعطیلات کے مقررہ ضابطوں کے تحت کیا گیا ہے جس سے شہریوں کو پیشگی منصوبہ بندی میں سہولت حاصل ہوگی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button