متحدہ عرب امارات

ایران میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بھارت کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر کمرشل پروازوں سمیت تمام دستیاب ذرائع سے ملک چھوڑنے کی ہدایت

خلیج اردو
بھارت نے ایران میں مقیم اپنے تمام شہریوں کو موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ایران میں بھارتی سفارتخانے نے 23 فروری کو جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا ہے کہ تمام بھارتی شہری اور اوورسیز انڈین پرسنز دستیاب تمام ذرائع بشمول کمرشل پروازوں کے ذریعے ایران چھوڑ دیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا، "تمام بھارتی شہری احتیاط برتیں، احتجاج یا مظاہروں والے علاقوں سے دور رہیں، ایران میں بھارتی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں اور مقامی میڈیا پر صورتحال کی نگرانی کریں۔”

سفارتخانے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ، شناختی دستاویزات اور دیگر سفری کاغذات ہر وقت اپنے پاس رکھیں اور کسی بھی مدد کیلئے سفارتخانے سے فوری رابطہ کریں۔

ہنگامی رابطہ نمبرز بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں +989128109115، +989128109109، +989128109102 اور +989932179359 شامل ہیں جبکہ ای میل ایڈریس cons.tehran@mea.gov.in فراہم کیا گیا ہے۔

سفارتخانے نے ان بھارتی شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے جو ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہیں کہ وہ فوری طور پر سرکاری پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔

یہ پیش رفت ایران میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے باعث سامنے آئی ہے جس پر بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button